ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزربائیجان اور آرمینیا میں جھڑپیں، جنگ کا خدشہ، آرمینیا میں مارشل نافذ

باکو: وسط ایشیائی مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباخ پر کچھ توقف کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے دوبارہ جھڑپیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے دونوں ممالک نے درمیان متنازعہ علاقے ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے،آرمینیا نے دعوی کیا ہے کہ آذربائیجان کی فورسز نے متنازؑہ علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کی اور گولہ باری کی، جبکہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیائی فوج کی جانب سے پہلے شیلنگ کی گئی جس پر آذربائیجان نے جوابی کارروائی کی ہے۔

فريقين کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کررہی ہیں، آذربائیجان نے متنازعہ علاقے کے 6 دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے، جبکہ آرمینیان نے آذربائیجان کے 3 ٹینک اور 2 ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

آرمینیا نے جنگی صورتحال کے پیش نظر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا ہے اور فوج کو متحرک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے مکمل فوجی متحرک ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس کی فوج پوری طرح سے تیار ہے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک اور روس سمیت دیگر نے تازہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے ليے زور ديا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فريقين کشيدگی ميں کمی اور حالات میں بہتری کے ليے حملے بند اور بات چيت کے ذريعے مسائل حل کريں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں