English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی جیل میں 4 فلسطینی خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق

تل ابیب: اسرائیل کی جیل میں قید 4 فلسطینی خواتین لیان قائد، شورق دیویات، امانی ہاشم اور انسام شواہنا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پولیس نے  چاروں خواتین کو علیحدہ علیحدہ بیرکوں میں منتقل کر کے انہیں دیگر قیدیوں سے الگ کردیا ہے جبکہ جیل حکام نے چاروں فلسطینی خواتین کو مناسب طبی سہولتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں کئی فلسطینی خواتین قید ہیں اور انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی۔

واضح رہےکہ غاصب ریاستی پولیس و فوج کی جانب مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطین کی سرزمین پر قبضے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے