English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے کی نااہلی، کورونا کی مثبت رپورٹ کے باوجود مسافر کو سعودیہ بھیج دیا

القمر

ملتان: اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات قومی ایئرلائن کے اسٹاف کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودی عرب بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے عملے کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی پوزیٹو ٹیسٹ رپورٹ موجود ہونے کے باوجود مسافر کو سعودی عرب روانہ کردیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا، مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر کے ملتان واپس بھیج دیا گیا، مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت ٹیسٹ رپورٹ تھی۔ ملتان واپس پہنچنے پر مسافر کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مدینہ سے آنے والی پرواز میں موجود دو مزید مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جس کے سبب ان مسافروں کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے