English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی

القمر

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں  مزید بتایا گیا ہے کہ منظور کی گئی رقم کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے دی گئی ہے اور یہ منصوبہ نجی سرمایہ کاری کوفروغ دے گا، اس کے علاوہ قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے