English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےاکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.87 روپے فی کلو گرام اضافے کی منظوری دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ستمبر2020 میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 1 382.38 روپے تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے