اسلام آباد (آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی یکم اکتوبر کی تقریر کے خلاف دائر درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی۔ شہری شاہجہاں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کی تقریر قومی مفاد کے خلاف ہے، استدعاہے کہ نواز شریف کو قومی مفاد کے خلاف پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک سے روکا جائے۔ ادھر اسلام آبادہائیکورٹ رجسٹرار دفتر نے اعتراض عاید کرتے ہوئے کہاکہ درخواست سمجھ ہی نہیں آرہی لکھا کیا ہے،نہ کورٹ فیس لگائی گئی نہ آئی ڈی کارڈ کی کاپی منسلک کی گئی،کوئی دستاویز منسلک نہیں،پیج مارک نہیں کئے،اوپننگ فارم بھی نہیں ہے۔
نواز شریف کی تقریر کیخلاف دائر اپیل پر اعتراضات
القمر
