English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی کو مس کال کون کرتا تھا ،کیا وہ غدار ہے،ن لیگ

القمر

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورانگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف اگر الزامات بند نہ کیے تو ہم بھی جواب دیں گے۔،نواز شریف نے کبھی ملک اور قوم کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا ،پیمرانے ایک غیر قانونی اور غیر آئینی سرکلرز جاری کیا گیا جسے نہیں مانتے ،یہ الزامات ہمارے لیے نئے نہیں ہیں، ہماری جدوجہد اب رکے گی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم اورانگزیب نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم جو گفتگو کرتا ہے اسے پوچھیں کہ اس کا ایجنڈا کیا ہے ؟اس وقت ملک پرمنظم کرپٹ ٹولہ مسلط ہے اس لیے عوام کو ریلیف نہیں دینا ،آر ٹی ایس کو بٹھاکر اس کرپٹ ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا جو قومی سلامتی کیلیے بڑا خطرہ ہے ،یہی کرپٹ ٹولہ کبھی سیاست دانوں کو، کبھی بیورو کریٹس اور کبھی میڈیا کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتا ہے ،سیاسی مخالف کو غدار قرار دینے کا بیانیہ بھی
اسی ٹولے نے استعمال کیا ،اب تحریک انصاف کی بجائے کرائے کے ترجمان نواز شریف کے پیچھے لگا دیے گئے ہیں ،یہ حکومت اب ہمارے لیے غیر متعلقہ ہوچکی ہے، کرائے کے ترجمان اور ٹٹو خود کتنے محب وطن ہیں انکے بارے میں عوام جانتی ہے ،قوم ان سے سوال کرے کہ وہ شخص جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ،وہ شخص جو وزیراعظم تھا تو واجپائی پاکستان آئے کیونکہ اس وقت ملکی سلامتی مضبوط تھی ،پاکستان ایٹمی قوت بن چکا تھا اور ہمسائیہ ممالک کی مجبوری تھی کہ وہ یہاں آتے ،مودی چل کر پاکستان آیا اور اس وقت پاکستان ایٹمی اور معاشی طور پر مضبوط تھا ،اس وقت پاکستان مین سیاست، معیشت اور عوام مضبوط تھے ،اب ملک پر سلیکٹڈ وزیراعظم مسلط ہے اور مودی کے جیتنے پر کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات کرتا ہے ،اس کے بعد سقوط کشمیر ہوجاتا ہے اور انسانی حقوق پامال کردیے جاتے ہیں ،اور مودی کو فون کیا جاتا ہے مگر وہ فون تک نہیں اٹھاتا، اب کس کو غدار قرار دیا جائے ،ہم کسی کو غداری کا سرٹیفیکیٹ دیں، مگر تاریخ میں سب کچھ درج ہوگا ،جب مودی فون نہیں اٹھاتا تو موجودہ۔کابینہ میں ماتم شروع ہوجاتی ہے ،غداری کے فتوے فاطمہ جناح، حسین شہید سہروردی، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف، احمد فراز اور عاصمہ جہانگیر کو دیے گئے ، جس نے امریکا اور ایران میں بیٹھ کر پاک فوج پر القاعدہ بنانے کا الزام لگایا ، تو بتایا جائے غدار کون ہے ؟عدلیہ کے خلاف بات ٹاک شو میں بات کی مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ،سبھی کا خون شامل ہے اس مٹی میں، کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ،آج شہیدوں کے خون جواب مانگتا ہے، زبان بندی کا جواب دینا ہوگا ،نواز شریف کہہ چکے ہیں جس سیاست میں وقار اور عزت نہیں اس سیاست کی ضرورت نہیں ہے ،شہباز شریف قوم ، جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہے اس لیے اس کو گرفتار کرلیا گیا ،جنہوں نے آٹے، چینی اور ادوایات پر ڈاکہ ڈالا وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں ،جو منتخب وزیراعظم کی خلاف سازش کرے وہ غدار ہوتا ہے ،مشرف آئین پاکستان کا غدار ہے ، عوام فیصلہ کرچکی ہے کون غدار اور کون وفادار ہے ، نواز شریف کو کسی قسم کا حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے،اگر یہ غداری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر ہم نام لے لے کر بتائیں گے غدار کون ہے اور کس نے غداری کیسے کی ،جو لوگ غداری کا بیانیہ بنارہے ہیں اصل میں ملک کے وفادار وہ نہیں ہیں ،اگر اداروں کو گندی سیاست میں گھسیٹنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر ہم جواب دینگے ۔
ن لیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے