English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سرکاری کالجز این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

القمر

 کراچی: سندھ حکومت نے کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر کے ریجنل ڈائریکٹر سے کالجز کے نام بطور تجویز طلب کرلے۔

ایکسپریس کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی سمیت حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بے نظیرآباد سے کالجز کے نام طلب کرلیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ کالجز نے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سے کہا ہے کہ کون کون سے کالجز پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کیے جائیں اس کے لیے نام تجویز کیے جائیں اور ان کالجز کے کاغذات بھی تیار کیے جائیں جن میں وضاحت بھی بیان کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے