English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

القمر

 مظفر آباد: آزادکشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ  کر لیا  گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اجلاس  میں آزادکشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز   پر تشویش کا اظہار  کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اعلیٰ   افسران و انتظامیہ کو دو دن میں مکمل حکمت عملی اور بندش کو موثر بنانے کی تجاویزتیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ؛ تعداد 9 ہزار سے بڑھ گئی

راجہ فاروق  حیدر  کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں مثبت آنے والے  کیسز کی شرح  آٹھ اعشاریہ تین فی صد ہے،  جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں مذہبی اجتماعات سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کی جائیں گی۔ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے  حالات بے قابو ہو جائیں ہمیں سخت اقدامات کرنے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: موسم سرما کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بازار غیر ضروری دفاتر تعلیمی اداروں پر مکمل و جزوی بندش کی تجاویز طے کرنے کی  ہدایت بھی کردی۔ علاوہ ازیں آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے