English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریری و پوسٹ مقابلے کی انعامی تقریب

القمر

روداد
صائمہ عبدالواحد، کراچی
دجل کے اس پرفتن دور میں دفاعِ وطن،دفاع ختم نبوت اور حیا و حجاب سے آگاہی دینا شعبہ نشرواشاعت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسی حوالے سے شعبہ نشر واشاعت مختلف جہتوں پر کام کرتا ہوا نظر آتا ہے۔اسی سلسلےمیں شعبہ نشر و اشاعت ضلع وسطی نے “بقائے دھرتی و دفاع ختم نبوت اسی میں مضمر ہے کہ بدی کو دور کریں اور حیا کو عام کریں” کے عنوان سے ماہ اگست کے وسط میں ایک تحریری اور پوسٹ و ویڈیو میکنگ کے مقابلے کا انعقاد کیا۔
اس مقابلے کی آگاہی تمام نگراں علاقہ بہنوں نے اپنے رائٹرز اور سوشل میڈیا کے افراد تک پہنچائی۔ وقتاً فوقتاً افراد کو لکھنے اور پوسٹ اور ویڈیو بنانے پر آمادہ کیا۔
جیسے ہی تحریریں، شاعری اور پوسٹ موصول ہونا شروع ہوئیں۔ انہیں منتخب کرنے کے لئے ججز کا انتخاب اگلا مرحلہ تھا۔زرینہ انصاری نگراں شعبہ نشرواشاعت وسطی نے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔شعبے سے منسلک افراد کو ججز کے فرائض ادا کرنے پر آمادہ کیا۔
تحریروں کے لیےججز کے فرائض عشرت زاہد (نگراں حریم ادب کراچی)توقیر عائشہ (نائب نگراں حریم ادب کراچی)، افسانہ مہر (نائب نگراں حریم ادب کراچی) اور طاہرہ فاروقی(سینیئر رائٹر) نے انجام دیے۔
شاعری کے لیے ججز کے فرائض عشرت زاہد، طاہرہ فاروقی اور ہاجرہ منصور(سینئر رائٹر) نے انجام دیے۔
پوسٹ ویڈیو میکنگ کے لیے ججز کے فرائض افسانہ مہر اور جویریہ یوسف ( جو مرکزی سوشل میڈیا کی ٹیم میں ہیں) نے انجام دیے۔
شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے 25 ستمبر 2020 سہ پہر 3 بجے اسلامی کتاب گھر میں انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پھولوں کی خوشبو سےمہکتا ہال جہاں حیا و حجاب، یوم دفاع اور یوم دفاع ختم نبوت کے رنگ برنگے پوسٹرز آویزاں تھے۔ مقابلےحصہ لینے والے تمام افراد اور ججز کو انعامی مقابلے کی تقریب میں مدعو کیا گیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر روبینہ نعیم نائب ضلع وسطی پروگرام میں شریک تھیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ میزبانی کے فرائض شہلا خضر نے انجام دیے۔ مقابلے کے شرکاء کو اپنی تحریریں اور شاعری پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ملٹی میڈیا کے ذریعے مقابلے میں شامل تمام پوسٹ و ویڈیو بھی دکھائی گئیں۔مقابلے کے شرکاء نے ججز کے تبصروں سے فائدہ اٹھایا۔
ضلع وسطی نےکافی عرصے کے بعد اس طرح کا مقابلہ ترتیب دیا تھا، جسے کافی سراہا گیا۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں کافی عرصے کے بعد تمام بہنوں کو اس طرح سے مل بیٹھنے کا موقع ملا۔جسے سب نے بہت انجوائے کیا۔
تحریروں پر اول، دوم ، سوم اور خصوصی انعامات دیے گئے۔ اول انعام صائمہ وحید نے روبینہ نعیم کے ہاتھوں وصول کیا۔ دوم انعام شمع سرفراز نے روبینہ نعیم کے ہاتھوں وصول کیا۔ سوم انعام ساجدہ اقبال نے عشرت زاہد کے ہاتھوں وصول کیا اور خصوصی انعام صائمہ نجم نے عشرت زاہد کے ہاتھوں وصول کیا۔ شاعری میں خصوصی انعام شبانہ ضیاء کو ملا جو انہوں نے توقیر عائشہ کے ہاتھوں وصول کیا اور پوسٹ میکنگ میں خصوصی انعام طیبہ سلیم نے افسانہ مہر کے ہاتھوں وصول کیا۔ باقی تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
لذت کام و دہن کا بھی انتظام تھا۔ آخر میں زرینہ انصاری نے انعام و سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والی تمام بہنوں کو مبارکباد دی۔ تمام ججز بہنوں اور روبینہ نعیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری اس تقریب کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا۔ وہ خوبصورت لمحات گزر گئے مگر ہال میں موجود تمام موجود تمام شرکاء کے ذہنوں میں ثبت ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے