English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، چڑی مار بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی: ایئرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چڑی مار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مزید چڑی مار بھرتی کرنےکا عندیہ دےدیا،جس کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لیے کنٹریکٹ پر 12 چڑی مار بھرتی کیے جائیں گے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی بڑھنے سے کچرا دانوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جنوری میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 311 سے پرندہ ٹکراگیا تھا جس کے باعث طیارے کے پر کو نقصان پہنچ تھا اور کراچی سے پشاور جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچا تھا، طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے