English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس سن لے ،اسلام بحران سے دوچار نہیں زور پکڑ رہا ہے،مشتاق خان

القمر

پشاور(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر سن لیں اسلام بحران سے دوچار نہیںبلکہ قوت پکڑ رہا ہے۔ حجاب پر پابندی لگانے کا فرانس کا اقدام قابل مذمت ہے۔ مغرب مسلم خواتین کے حجاب سے خوفزدہ ہے۔ برطانیہ ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک رسول اللہ ؐ کی امت پر2 سوسال سے زایدعرصے تک مظالم ڈھانے پر معافی مانگیں۔ امت پر انجمن غلامان امریکا کی حکومت ہے۔ بے غیرت حکمرانوں کی وجہ سے سرعام قرآن پاک کو جلایا جاتا ہے۔امارات اور بحرین کے امیروں نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو یہودیوں کے حوالے کرنا ہے۔ مسجد اقصیٰ برائے فروخت نہیں ہے، مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور فلسطین کی آزادی کے لیے جہاد اور جدوجہد جاری رہے گی۔ فرانس میں فیصل آباد کے نوجوان کو چارلی ہیبڈو دفتر کے سامنے احتجاج پر گرفتار کیا گیا، فرانسیسی حکومت اس نوجوان کو فوری رہا کرے۔تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، قادیانی غدار اور امت مسلمہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں، ناموس رسالتؐ اور ناموس صحابہؓپر حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کا مقابلہ کریں گے۔ ہمارے آئین نے قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کیا ہے۔ موجودہ حکومت عوام دشمن ہے، حکومت کے2 سال کے دوران مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ ادویات، چینی، آٹا، پیٹرول، ڈیزل، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ حکومت نے اپنی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ حکومت نے 2 سال میں ریکارڈ قرضے لیے، جس کی وجہ سے ملکی معیشت کی بینڈ بج گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے چمن پارک میں جماعت اسلامی ہری پور کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ تحفظ ختم نبوت، شان صحابہ و اہل بیتؓ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی صدر مفتی محمد امتیاز مروت، جماعت اسلامی ہر ی پور کے امیر غزن اقبال خان اور معروف مذہبی اسکالرڈاکٹر محمد اسحق سمیت دیگر ذمے داران نے خطاب کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ملک کے اندر کئی بار ختم نبوت کی دفعات کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی لیکن جماعت اسلامی نے حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنایا اور یہودی لابی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے خلاف مغربی سازشیں ہمیشہ سے جاری ہیں، ان سازشوں سے نمٹنے کے لیے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام دینی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اب وقت ہے کہ تمام جماعتیں ایک ہو جائیں تاکہ یہودیوں اور قادیانیوں کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے توہین رسالت کی مرتکب آسیہ مسیح کورہا کر دیا جسے 2 عدالتوں نے الزام ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ حکومت بہانے بہانے سے ختم نبوت کے قوانین کو چھیڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ختم نبوت قوانین کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے