ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر19 کھلاڑیوں کے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر19 اسکواڈز میں شامل 119 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے پہلے کوویڈ 19۔ ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان تمام افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ 3 اکتوبر کو لیے گئے تھے۔ نوجوان کرکٹرز اور ان کے و الدین کی آسانی کیلیے پی سی بی نے ان 119 افراد کے پہلے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ سنٹرل اسٹیشن پرلیے۔ سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے پی سی ہوٹل لاہور جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کی دوسری کووڈ۔ 19 ٹیسٹنگ آج ہوگی ، جس کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنالیا جائے گا۔ بلوچستان انڈر19 ٹیم میں شامل ابراہیم سینئر پہلے ہی بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہیں جو فی الحال نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون میں شرکت کررہے ہیں ، لہٰذا انہیں کووڈ۔19ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں۔ ٍانڈر19کھلاڑیوں کی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز 13 اکتوبر سے شروع ہونیوالے نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں