English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر اسلام آباد نے عہدے سے استعفی دے دیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے،یکم اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر  پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا کہ وہ  بطور میئر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد ان کا استعفیٰ فوری طور پر مستعفی ہورہے ہیں ، استعفیٰ قبول کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد  شیخ انصر نے پی ٹی آئی کی حکومت پر وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات  میں  بے جامداخلت کے الزامات عائد کئے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد اور سی ڈی اے  انتظامیہ کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات چلے آرہے تھے، مسلم لیگ (ن) کی  حکومت کی طرف سے  میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلا م آباد کو دیے گئے شعبے موجودہ حکومت نے سی ڈی اے کو واپس کردیے اور عملاً میئر کا کردار ختم کردیا گیا جو کے میئر کی جانب سے  استعفیٰ دیدنے کی وجوہات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ   اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں  عہدے سے ہٹایا گیا تھادونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے