ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کو کورونا‘ بائیڈن نے دوسرا مباحثہ منسوخ کرنے کی تجویز دیدی

یوٹاہ: امریکی نائب صدر کے امیدواروں کے مباحثے سے قبل کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کیے جارہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا سے اب تک متاثر ہیں تو آیندہ ہفتے طے صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اس بات پر بضد ہیں کہ وہ مباحثے میں شرکت کریں گے۔ جو بائیڈن نے پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 15 اکتوبر کو ہونے والا دوسرا صدارتی مباحثہ کورونا وائرس کی سخت احتیاطی تدابیر کے مطابق ہی ہونا چاہیے ۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ٹرمپ کی اس وقت حالت کیسی ہے ، اس صورت حال میں مناسب یہی ہے وہ مباحثے میں شرکت نہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں