ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے امریکی خصوصی نمائندہ اور اتحادی فوج کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل اور افغانستان میںریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹین سکاٹ ملر نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل میں ادا کئے جارہے مثبت کردارکی تعریف کی ہے

۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمتی عمل اور افغانستان میںریزالیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت، پاک افغان سرحدی انتظام اور خطے میں امن واستحکام سے متعلق باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر افغانستان کےلئے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی موجود تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمانوں نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل میں ادا کئے جا رہے مثبت کردار کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں