اسلام آباد: وزارت خزانہ کی ہدایت پر 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جن سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان میں پاکستان ریلویز، اے جی پی آر، پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈز کا اسپیشل آڈٹ ہوگا۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اسپیشل آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کا اسپیشل آڈٹ ہوگا۔
تمام ادارے ٹیم کو رکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ جب کہ اسپیشل آڈٹ کی آڈٹ رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔
پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی یا نہیں، آڈٹ کیا جائے گا۔

