English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد:پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے 2ڈکیتوںکو دھرلیا

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو دھرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن پولیس نے اکبری قبرستان کے قریب سے واردات کی نیت سے کھڑے 2 ملزمان خالد سنگرانی اور زوہیب یوسفزئی کو موٹرسائیکل اور 2 عدد
پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان ڈکیتی ، لوٹ مار،موٹرسائیکل چوری جیسی متعدد وارداتوںمیں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے اپنے بیان میں متعدد ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا، اے سیکشن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے