English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپشن کا الزام، ایچ ڈی اے گریڈ 19کے افسر بشیر اعوان معطل

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات وا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سرکاری خرانے کو بھاری نقصان پہنچانے، مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے الزامات پر حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کے گریڈ 19کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ بشیر
اعوان کیخلاف نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر بلدیات کے احکامات پر محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹائون پلاننگ نے ڈائریکٹر بشیر اعوان کی معطلی کا نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈپلاننگ ڈاکٹر جمال الدین کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان میںڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی عبدالوقار اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈولپمنٹ عبدالقدید منگی شامل ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی کو 10 روزمیں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے پیش کرنے کی ہداہت کی ہے ۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہناہے کہ میری وزارات میں کسی قسم کی کرپشن یا سرکاری خرانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے