English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فحاشی ٹک ٹاک پر نہیں بلکہ معاشرے میں رچی بسی ہے،بختاور زرداری

القمر

کراچی (نمائندہ جسارت) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ ٹک ٹاک نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا رویہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سابق صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بختاور کہتی ہیں کہ فحاشی ٹک ٹاک پر نہیںبلکہ معاشرے میں رچی بسی ہے، جہاں خواتین کو ٹی وی پر یوگا پینٹ پہننے کی اجازت نہیں جہاں خواتین کو رات کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں، بچوں کو اغوا کرکے درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں کو کمائی کرنے،حکومت کیخلاف آواز بلند کرنے کا موقع ملا۔ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے دنیا جدت کی جانب جا رہی ہے، لیکن عمران خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے