ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرنچ اوپن ، کولمبین جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست

پیرس (جسارت نیوز):برازیل کے ٹینس اسٹار برونو سواریز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلا جا رہا ہے جس کے مینز ڈبلز سیمی فائنل مقابلے میں برازیل کے ٹینس سٹار برونو سواریز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو ٹائی بریک پر 6-7(4-7) اور5-7سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ فاتح جوڑی کا فائنل میں کیون کرائٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈرس میز سے (ا?ج) ہفتہ کو ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں