راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون نے آسان مقابلے کے بعد ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز راولپنڈی میں ہوگیا جہاں ناردرن ایریاز کے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بناے تھے، ناردرن کی جانب سے آصف علی 65 اور شاداب خان نے 39 رنز بنائے۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 4، احسان عادل اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔سینٹرل پنجاب نے مقررہ ہدف 166 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں پورا کر لیا، کپتان بابر اعظم کی 86 رنز کی دھواں دار اننگز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم نے اپنی اننگز 11 چوکے اور دو چھکے لگائے، بابر اعظم 86 اور فہیم اشرف 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔شاداب خان نے ناردرن کی جانب سے گرنے والی دونوں وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط