ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشنز اور پی ڈی ایم کے جلسوں کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشنز اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرالنوالہ جب کہ دوسرا جلسہ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پی ڈی ایم کا جلسہ 22 اکتوبر کو پشاور، 25 کو کوئٹہ اور 30 نومبر کو ملتان میں منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں 29 اکتوبر، عمرکوٹ میں 30، راولپنڈی میں 31 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشنز ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مظفر گڑھ 5، بہاولپور میں 26 نومبر کو ورکرز کنونشن ہوگا۔ جب کہ فیصل آباد 3، ساہیوال میں 6 دسمبر کو ورکرز کنونشن ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پشاور 4، سرگودھا 9، گوجرانوالہ میں 11 دسمبر کو ورکرز کنونشنز ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں