English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں ایل پی جی کی 90 فیصد دکانیں غیر قانونی ہیں،عرفان کھوکھر

حیدرآباد:آل پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر ایوان تجارت و صنعت میں تاجروںسے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایل پی جی کاروبار میں حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، ملک میں ایل پی جی گیس کی 90فیصد دکانیں غیر قانونی ہیں، پولیس تاجروںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ایل پی جی گیس سلنڈرڈسٹی بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عرفان کھوکھر، تیمور ملک، نواب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کافی عرصے سے نئے قدرتی گیس کے ذخائر برآمد نہیں ہوئے جس کے باعث کرپشن کے سبب حکومت کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے اور آئندہ 2 سال میں ملک میں گیس ملنا ناممکن ہوجائے گا آئندہ دور ایل پی جی کا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایل پی جی کی فروخت سے ملک کو ہرسال 6 ارب روپے کا ٹیکس ملتا ہے ۔ بعد ازاں آل پاکستان ایل پی جی ایسو سی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دو رہ کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کاروبار میں حفاظتی امور پرکو ئی سمجھوتانہ کیا جائے ، سلنڈر کے معیار پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ پولیس ایل پی جی سے وابستہ تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فو ری طو رپر بند کرے، موسم سرما میں گیس کی قلت رہے گی اور مستقبل میں گھریلو صارفین کو ایل پی جی پر انحصار کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے ایل پی جی اسمگلنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر سے بھی اپیل کی کہ وہ ایل پی جی کے تاجروں سے تعاون کرتے ہوئے ان کے مقامی مسائل حل کرائیں ، چیئر مین عرفان کھوکھر نے حیدرآباد چیمبر کے نومنتخب باڈی کو بھی مبارکباد دی ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ، نائب صدر محمد اسماعیل شیخ ، سابق سینئر نائب صدور تراب علی خوجہ ، شاکر میمن سمیت ایل پی جی ایسو سی ایشن کے وائس چیئر مین ملک تیمور ، صوبائی صدر فیصل رسول ، کراچی ریجن کے صدر شعیب وارث ، حیدرآباد ریجن کے صدر نواب خان و دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے