بیجنگ (صباح نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں مباحثے کے دوران چین نے ہانگ کانگ کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ ہم انصاف کے حق میں بولنے پر پاکستان اور ان تمام ممالک سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں، ان کی حمایت نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ انصاف ہمیشہ قائم رہے گا اور ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات کے بہانے چین پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کرنے والے مغربی ممالک کی ایک بڑی تعداد پھر ناکام ہوگئی۔ بدھ کے روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے کہا تھا کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں جس میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ تیسری کمیٹی کی عام بحث کے دوران 70 سے زائد ممالک نے چین کے متعلقہ عہدوں پر اپنی حمایت کا اظہار کیا، اب تک 57 ممالک نے ہانگ کانگ سے متعلق امور پر مشترکہ بیان پر باہمی دستخط کیے ہیں اور 48 ممالک نے ایک سنکیانگ پر بھی اسی طرح کا مشترکہ بیان دیا ہے۔
ہانگ کانگ سے متعلق حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، چین
القمر
