پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے سوات کی خوبصورت وادی کالام میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔
پشاور میں کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے اسٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نیا اسٹیڈیم سوات کی خوبصورت وادی کالام میں تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan نے سوات کی خوبصورت سیاحتی وادی کالام میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دے دی..
سوات،کالام کرکٹ سٹیڈیم 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کی جائیگی.#KPKUpdates pic.twitter.com/HqCUkboLDv
— PTI KP (Official) (@PTIKPOfficial) October 10, 2020
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے وادی کالام میں بنائے جانے والے اس کرکٹ اسٹیڈیم کو 607 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
