English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد،کچرے کا ڈھیر بن گیا،جگہ جگہ پانی جمع

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد جگہ جگہ کچرے کی وجہ سے کچرہ دان بن گیا ہے، تعفن کے باعث شہریوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ۔ جیکب آباد میں کئی دنوں سے میونسپل کمیٹی کی گاڑیاں خصوصاً کچرا اٹھانے اور سیوریج کا پانی جو موٹروں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہے پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے عملہ کام نہیں کر رہا، جس سے محلوں، گلیوں اور بازاروں میں ہر جگہ سیوریج کا پانی نظر آرہا ہے، ساتھ ہی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں سے اٹھتا تعفن شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن گیا، جس کی وجہ سے امراض شہریوں کا مقدر بن رہے ہیں جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔ شہری پریشان ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کوئی سننے والا نہیں ہے۔ اس ساری صورتحال میں مریضوں اور جنازہ اٹھانے کے لیے ایمبولینس تک کو راستہ نہیں مل رہا ہے، خواتین بچے اور بوڑھوں کی آمد ورفت تک سخت متاثر ہے، جبکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے