English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کی اپنے پرستاروں کے سامنے شاہ سلمان کی ہرزہ سرائی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امیر ملک ہے لیکن ہم اُن کی حفاظت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کی ایک مہم کے دوران اپنے پرستاروں کے سامنے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امیر ملک ہے لیکن ہم اُن کی حفاظت کرتے ہیں اور اُن کی عسکری معاونت کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بن سلمان سے ہوئی اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے انہیں فون کیا اور کہا کہ سنو بادشاہ تمہاری حفاظت کرتے ہوئے ہمارا برا حال ہوگیا ہے لیکن تمہارے پاس دولت کا انبار ہے، تمہیں کوئی فکر نہیں۔

امریکی صدر کے مطابق بن سلمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج تک مجھے کسی نے ایسے فون نہیں کیا جس پر ٹرمپ نے کہا کہ کیونکہ وہ بیوقوف تھے۔

ٹرمپ نے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب ایک تجارتی معاہدے پر کام کررہے ہیں تاہم میں آپ کو بتادوں کہ امریکی شہر شکاگو میں کسی فلیٹ کے کرائے دار سے کرایہ لینا آسان ہے بنسبت سعودیہ کے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے