English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجکستان: مطلق العنانی برقرار‘ صدر علی رحمان پانچویں بار منتخب

القمر

دوشنبے (انٹرنیشنل ڈیسک) تاجکستان میں انتخابی نتائج کے مطابق صدر امام علی رحمان نے ایک بار پھر 90 فیصد سے زائد ووٹ لے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہاں مطلق العنانی برقرار رہنے ہی کی توقع کی جا رہی تھی اور انتخابی نتائج عین اس کے مطابق ہیں۔ سابق سوویت ریاست کے الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد رہا68 سالہ علی رحمان 1992ء سے تاجکستان میں حکمران ہیں اور گزشتہ 28 برس کے دوران ہونے والے پانچویں الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ مزید 7 سال صدارتی عہدے پر براجمان رہ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تاجکستان میں حکومتی پالیسیاں انتہائی سخت ہونے کے باعث اپوزیشن کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے اور میڈیا مکمل طور پر سرکاری کنٹرول میں ہے۔ 2016ء میں صدر علی رحمان نے پارلیمان سے آئینی ترامیم منظور کرائی تھیں، جن کے تحت وہ جتنی بار چاہیں، صدارتی عہدے کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ رواں برس اپریل میں ان کے صاحبزادے رستم امام علی کو پارلیمان کا سربراہ بنایا گیا تھا، جو سیاسی لحاظ سے ملک کا دوسرا اہم ترین عہدہ ہے۔اس عہدے کے لیے کم از کم عمر 35 سال مقرر تھی، تاہم بیٹے کی عمر کم ہونے کے باعث قانونی رکاوٹ دور کرنے کے لیے قواعد میں تبدیلی کرکے 30 سال کی عمر مقرر کی گئی۔
تاجکستان: ہمسایہ ملک کا مبصر وفد انتخابات کی نگرانی کے بعد وطن واپس جارہا ہے‘ چھوٹی تصویر صدر امام علی رحمان کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے