English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید 3 زخمی

تربت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی ادارو پر ہونے والے حملوں میں 22سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں سے بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا۔

پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے