English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان     

القمر

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہےکہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ محض کوئی اتفاق ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ وقت ملک اور قوم کو مزید آزمائش میں ڈالنے کا نہیں، دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، قوم کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے