برسلز (صباح نیوز) فلسطین علاقوں میں یہودی آباد کاری کے تازہ اسرائیلی منصوبوں پر یورپی یونین نے اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز برسلز میں یورپی یونین کے وزارت خارجہ سطح کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں بستیوں کی تعمیر اور توسیع امن کے قیام کی کوششوں کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کے خطے میں امن مساعی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر دو ریاستی حل تک پہنچنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے اور تنازع فلسطین کے دیر پا، منصفانہ اور پرامن حل کی مساعی کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کرے۔ پانچوں یورپی ملکوں نے یہودی بستیوں کی تعمیر فوری رکوانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آندھرا اور اڈیشہ میں ’ارنب‘ سے ہونے والی تباہی پر کانگریس کا اظہار افسوس، مودی حکومت سے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ
- دلارچند یادو قتل واقعہ میں اننت سنگھ کو مشکلات کا سامنا، سپریم کورٹ نے خودسپردگی کا دیا حکم
- چھتیس گڑھ کے اسکول میں طلبا کے درمیان آسارام کی کتابیں ہوئیں تقسیم، شکایت کے بعد پرنسپل ہٹائے گئے
- چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف انڈیا بلاک کا ’عوامی مواخذہ‘ پروگرام ایک دن کے لیے ملتوی!
- اتر پردیش میں ’فارم-7‘ کے ذریعہ ووٹرز کا نام حذف کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، دستاویزات پیش کرنے کا حکم