ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی ہٹادی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ صارفین کے تمام اکاؤنٹس ملکی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے ’ٹک ٹاک‘ انتظامیہ کو متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے متعدد بار کہا اور انہیں نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں اور اس حوالے سے ویڈیو شیئرنگ ایپ کو وقت بھی دیا گیا تاہم وہ ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں