English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے مزید 15 کیسز سامنے آگئے

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19 نئے کیسز سامنے آگئے جن میں سے  15 كا تعلق تعلیمی اداروں  سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مجموعی تعداد 15688 اور صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 15330 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رپورٹ ہونے والے نئے 19 کیسسز میں سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی اداروں سے نئے کیسسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 653 ہوگئی۔

قبل ازیں مختلف تعلیمی اداروں میں اب تک مجموعی طور پر 9776  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 9123 منفی آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے