راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو پرعزم رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنا فرض جذبے سے ادا کریں اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجورہ نے ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
…operational preparedness. COAS emphasised upon troops to extend all out support to local population affected by unprovoked Indian ceasefire violations. “Remain steadfast, discharge your duties with utmost sincerity and devotion”, COAS (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2020
ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگلے مورچوں پر افسروں وجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ پرعزم رہیں اوراپنا فرض جذبے سے ادا کریں جب کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔
