English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختون خوا میں 6 اکنامک زونز کے قیام کی تیاریاں مکمل

القمر

 پشاور: کے پی کے میں چھ مختلف اکنامک زونز کے قیام کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اگلے سال فروری تک ان تمام چھ اکنامک زونز کا باضابطہ افتتاح متوقع ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اکنامک زونز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی صنعتی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

اجلاس کی بریفنگ دی گئی کہ چھ مختلف اکنامک زونز کے قیام کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اگلے سال فروری تک ان تمام چھ اکنامک زونز کا باضابطہ افتتاح متوقع ہے، ان میں رشکئی، نوشہرہ، غازی، چترال، مہمند اور ڈی آئی خان اکنامک زونز شامل ہیں جن کے قیام سے صوبے میں روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ تین لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔

شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ان اکنامک زونز میں 300 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اس کے علاوہ درابند اسپیشل اکنامک زون، بنوں اکنامک زون اور بونیر اکنامک زون کے قیام پر بھی پیش رفت جاری ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبے کا مستقبل صنعتوں سے وابستہ ہے، صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں، اکنامک زونز کے قیام پر ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے