English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رؤف حسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

القمر

 اسلام آباد: رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا

واضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے