ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوچا بھی نہیں تھا سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہوگا، مریم نواز

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔

مریم نواز نے ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا۔ حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاوں کا نتیجہ ہے۔ غریب، مجبور اور مظلوم کی بددعا اللہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کراچی ہوٹل میں اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو۔ کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کر دیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے، ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے، آج سب کے سامنے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں