English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرمایہ کاری کیلیے ’’اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجرا

القمر

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا جو کہ شرعی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی تصدیق شرعی اسکالرز نے کی ہے، اوورسیز اور مقیم پاکستانی جنہوں نے اپنے بیرون ملک اثاثہ ظاہر کر رکھے ہیں وہ اس سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹس آن لائن یا 8 مخصوص بینکوں کی برانچوں میں کھولے جاسکتے ہیں،
ڈالر کی شکل میں سرمایہ کاری پر 5.5 سے 7 فیصد منافع متوقع ہے، پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری پر موقع منافع کی شرح 9.5 فیصد سے 11 فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے