English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت کی کشمیری سرزمین پر ناجائز قبضےکیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جسکا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی سرزمین پر انکی خواہشات کے برعکس قبضہ جما رکھا ہے۔

سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں آج احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کومقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے