English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت دفاع کیلئے دس کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری

القمر

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ایران سے بجلی کی خریداری کے معاہدے میں توسیع اور رحمان گیس فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس فراہمی کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع کو دس کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت دفاع کیلئے ساڑھے 16 ارب روپے کی گرانٹس کی منظوری

ای سی سی نے رحمان گیس فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس فراہمی کی بھی منظوری دی جس کے تحت ایس ایس جی سی ایل کو اضافی 38 مکعب ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے ایران سے 104 میگا واٹ بجلی خریدنے کے معاہدے میں ایک سال کیلئے توسیع کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں شریک ایس ای سی پی کے ایک اعلیٰ عہدیدار میں کورونا وائرس کی تشخیص پر ای سی سی کا اجلاس 20 منٹ میں ختم کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے