ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے سیدپور اسلام آباد میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے دیتے ہوئے سیدپور میں قائم مندر کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کے لیے شمشان گھاٹ کے لیے جگہ فراہم کرنے اور مذہبی تہواروں کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر سی ڈی اے کو نوٹس

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق غیر سرکاری عبادت گاہوں کے لیے سرکاری فنڈ مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں