English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شناختی کارڈ 15دن میں مفت جاری ہوگا،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا ہیڈ کوارٹرز کھلا رہے گا۔ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں 50 نادرا کے سینیٹرز کھولے جائیں گے۔ پہلا شناختی کارڈ 40دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے دھرنا دینا ہے یا استعفے، جو کرنا ہے کردیں، بس اتنا یاد رکھیں کہ سینیٹ میں اکثریت کے بعد عمران خان ایسا قانون لائیں گے کہ چوروں لٹیروں کی چیخیں نکل جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ سے ہمارا کوئی قیدیوں کی منتقلی سے متعلق معاہدہ نہیں۔ برطرف وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق داڑ کو اللہ ہی وطن واپس لا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے