English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس؛ خیبر پختون خوا حکومت کا مدارس بند کرنے کا حکم

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر عوامی مفاد میں فیصلہ کیا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، علما حکومت کا ساتھ دیں، سیکریٹری داخلہ (فوٹو : فائل)بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر عوامی مفاد میں فیصلہ کیا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، علما حکومت کا ساتھ دیں، سیکریٹری داخلہ (فوٹو : فائل)

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب دینی مدارس میں تدریس معطل کردی۔

اس حوالے سے صوبے کے سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث دینی مدارس میں سرگرمیوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

KPK Govt notificaion ban madaris

KPK Govt notificaion ban madaris

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ کے پی کے اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے، علماء حضرات کورونا وائرس سے نمٹنے تک حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے