ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مایوس پی ڈی ایم کو خود سمجھ نہیں آرہا وہ کیا کریں، گورنر پنجاب

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مایوس پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آرہی ہے وہ کیا کریں۔

لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈا انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں، پی ڈی ایم کے جلسے کورونا پھیلاؤ مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں بلکہ سب کا اپنا اپنا پیج ہے، حکومت اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی۔ اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک سارے پلان ناکام ہوں گے، پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے سینیٹ کے انتخابات بھی ہوں گے اور اس میں تحریک انصاف واضح کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ایجنڈہ ناکام ہی ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں آئینی مدت پوری کر یں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں