English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ٹی وی کو نوٹس بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کا مظہر ہے، شبلی فراز

القمر

اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان  کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈس انفو لیب نے بھارتی جھوٹ کے کاروبار کا پول کھولا  تو برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی  چینل ری پبلک ٹی وی کے پاکستان  کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا پردہ چاک کردیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیکولرزم کا پرچار کرنے والا بھارت انتہاپسندی اوردہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، آف کام کا نوٹس بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی کا مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے