English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی

القمر

 اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب میرپور میں 18.18 فیصد، کراچی میں 14.09 فیصد اور حیدرآباد میں 9.77 فیصد ہے جب کہ لاہور میں 9.94 فیصد، ایبٹ آباد میں 7.38 فیصد اور راولپنڈی میں 6.95 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق 2357 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.33 فیصد، سندھ میں 7.77 فیصد، پنجاب 5.65 فیصد، خیبرپختونخوا میں 5.54 فیصد اور بلوچستان میں 4.24 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.73 فیصد اور گلگلت بلتستان میں 0.77 فیصد منظر عام پر آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے