English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خوبصورت وادی ہنزہ تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے

القمر

ہنزہ: خوبصورت نظاروں کی ملکہ اور حسین  وادی وادی ہنزہ تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے ہے۔

وادی ہنزہ اپنی بلند شرح خواندگی کے لیے دنیا بھرمیں مشہورہے۔ مقامی اداروں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے یہاں کے بہت سے طلبہ ملکی وغیرملکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں، جدید دورکے تعلیمی معاشرے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے یہاں کے اسکولوں کو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے منسلک کیا جارہا ہے۔

وادی ہنزہ کے طالب علموںکوجدید دورکے تقاضوں اورٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں،ہر سال ملکی و غیر ملکی سیاح اور ٹوریسٹ کمپنیاں جو ان علاقوں میں سیاحت کی غرض سے آتی ہیں، وہ یہاں کے تعلیمی معیار کو دیکھنے اور جاننے کے لیے اسکولوں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔

مقامی سیاحتی ادارے روٹ 16 نے گوجال کے گا ؤں گلمت کے الامین ماڈل سکول کوایک تقریب میں بیس کمپیوٹرز کاعطیہ دیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے لوگوں اور ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں عطیہ سکول انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔اس کے علاوہ یہ ادارہ اس اسکول کے ضرورت مند طلبہ کو اسکالر شپ کی مد میں امداد دے رہا ہے۔مستقبل میں روٹ 16 یہاں کے اساتذہ کی تربیت کا اہتمام بھی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے