English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کے دونوں ارکان کے استعفے جعلی قرار دے دیے

القمر

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے دونوں ارکان مرتضیٰ جاوید اور  محمد سجاد اعوان کے استعفے جعلی قرار دے دیے۔

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور انہیں جعلی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا

اسپیکر نے قرار دیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے۔ استعفوں کی تصدیق نہیں ہونے کے باعث ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، لہذا انہیں جعلی قرار دیا جاتا ہے۔

مرتضیٰ جاوید اورسجاد اعوان کے استعفے اُن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14 دسمبر 2020 کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔ استفعوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائیڈ لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے