ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا

 کراچی: شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پررہا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی صبح کراچی کی فضائیں کئی روز بعد دوبارہ مضر صحت ریکارڈ ہوئیں جس کے دوران کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج چھٹے نمبر پررہا اور فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ چارٹ میں دنیاکے آلودہ شہروں میں کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے  نمبر پراور کولکتہ دوسرے نمبر پررہا، درجہ بندی کے مطابق 151سے200درجے تک آلودگی مضرصحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے ،301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں